ETV Bharat / state

Lecturer booked in Bandipora بانڈی پورہ کے لیکچرر پر طالبہ کا حجاب پھاڑنے کا الزام، کیس درج - طالبہ کا حجاب لکچرر نے پھاڑ ڈالا

بانڈی پورہ پولیس نے ایک طالبہ کی شکایت پر لیکچرار کے خلاف کیس درج کیا ، جس نے مبینہ طور پر طالبہ کا حجاب کلاس روم میں بھاڑ ڈالا۔

lecturer-booked-after-allegedly-tearing-hijab-of-a-student-in-bandipora
بانڈی پورہ کے لیکچرر پر طالبہ کا حجاب پھاڑنے کا الزام، کیس درج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 3:25 PM IST

بانڈی پورہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ایک گورنمنٹ گرلز اسکول کے ایک لیکچرر کے خلاف اسکول کے احاطے میں ایک طالبہ کا حجاب پھاڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرلز ہائر سکینڈری اسکول بانڈی میں کام کر رہے ایک لیکچرر نے مبینہ طور پر ایک بارہویں جماعت کی طالبہ کا کلاس روم میں اس وقت حجاب پھاڑ ڈالا، جب وہ لیکچر دے رہے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ طالبہ نے اگرچہ اس معاملے کو پرنسپل کی نوٹس میں لایا تھا تاہم کوئی خاطر خواں کارروائی نہ ہونے کے بعد طالبہ نے پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ سے رجوع کیا۔وہیں طالبہ نے لیکچرر پر الزام لگایا کہ وہ اور دوسری طالبہ کو کچھ عرصے سے ہراساں کر رہا تھا لیکن آج اس نے حد کر دی اور زبردستی اس کا حجاب اتار دیا۔پولیس نے شکایت کے بعد مذکورہ لیکچرر کے خلاف POSCO کی کئی دفعات کے تحت ایف آئی آر 127/2023 درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.