ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نوگام سوناواری میں بینک کو ترستے لوگ

سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے دور اقتدار میں 1969 میں ملک میں بینکوں کا نیشنلائزیشن کیا گیا تھا اور مرکزی حکومت جن دھن یوجنا کے تحت تمام لوگوں کا اکاؤنٹ کھلوانے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن جموں و کشمیر میں ایک پورا بلاک ایک بینک کے لئے ترس رہا ہے۔

Large
Large
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 3:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا نوگام سوناواری کی بلاک آبادی رقبے کے لحاظ سے کافی وسیع ہے۔ یہاں کی آبادی تقریباً 30 ہزار ہے اور اس بلاک سے سات بڑے دیہات بھی منسلک ہیں جن کے لئے نوگام مرکزی حیثیت رکھتا ہے تاہم علاقے میں بینک کا نہ ہونا عوام کے لئے ان دنوں بڑی مشکلیں پیدا کررہا ہے۔

نوگام سوناواری کے لوگوں کا ماننا ہے کہ علاقے میں جموں و کشمیر بینک کی شاخ نہ ہونے کے سبب لوگوں کو بے حد مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ 300 کے قریب علاقے میں چھوٹی بڑی دکانیں ہیں۔
بانڈی پورہ: نوگام سوناواری میں بینک کو ترستے لوگ

اس کے علاوہ بلاک کا دفتر، اسپتال، ہائر اسکینڈری اسکول، پولیس پوسٹ اور دیگر کئی چھوٹے بڑے ادارے بھی موجود ہیں لیکن صرف بینک کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں دور دوسرے قصبوں کا رخ کرنا پڑتا ہیں جس میں آنے جانے میں ہی ان کا پورا دن صرف ہوجاتا ہے۔
علاقے کے معزز شہریوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ان ایام میں بینک کے کام کے لئے انہیں سمبل یا دیگر جگہوں کا رخ کرنا پڑتا ہے اور ہر روز بزرگوں کو وہاں گھنٹوں تک لائن میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو جموں و کشمیر بینک کی شاخ مہیا کرانے کا مطالبہ کیا لیکن اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔

دریں اثناء علاقے کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں جموں کشمیر بینک کی شاخ مہیا کرائیں تاکہ لوگوں کو بینکنگ کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور اقتدار میں 1969 میں ملک میں بینکوں کا نیشنلائزیشن کیا گیا تھا اور مرکزی حکومت جن دھن یوجنا کے تحت تمام لوگوں کا اکاؤنٹ کھلوانے کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن ایسے میں جموں و کشمیر میں ایک پورا بلاک ایک بینک کے لئے ترس رہا ہے تو حکومتی اقدامات پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.