اطلاعات کے مطابق اس کمپنی میں کام کررہے افراد گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور اسی سلسلے میں وہ گزشتہ 4 دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ 'انہیں گزشتہ دس ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے، جس سے وہ اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔'
ملازمین نے کہا کہ 'اگر چہ انہوں نے یہ مسئلہ کئی بار اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا، تاہم کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے، جس سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔'
احتجاج کر رہے ایک ملازم نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ سے ایک مزدور کا پیسہ بند رکھنا معمولی بات نہیں ہے۔آج کی تاریخ میں کوئی ہمیں قرضہ بھی نہیں دیتا ہے۔
انہوں نے کمپنی کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد از جلد ان کی تنخواہ کو مختص کریں تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ملازمین نے انتباہ کیا کہ اگر ان کی تنخواہ مختص نہٰن کی گئی تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شمالی ضلع بانڈی پورہ ایک پاؤر پروجیکٹ بنایا گیا ہے اور یہ پروجیکٹ ہندوستان کنسٹرشن نامی ایک نجی کمپنی نے اس کا کنٹرکیٹ (ٹھیکہ) لیا ہے اور ہزاروں ملازمین اس کمپنی کے اندر کام کر رہے ہیں، جس میں غیر ریاستی اور مقامی لوگ بھی شامل ہیں۔