ہلاک شدہ لڑکا پٹن رمبیل میں نالہ سکھ ناگ میں اپنے دیگر ساتھیوں ساتھ نہا رہا تھا اور اس دوران وہ ڈوب گیا۔
حادثے کے کی اطلاع ملنے کے بعد میر گنڈ پٹن پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور بچے کو نالے سے نکال کر ہسپتال روانہ کیا جہاں ڈاکٹروں اسے مردہ قرار دیا۔
جاں بحق لڑکے کی شناخت عرفان علی ڈار ولد شبیر علی ڈار ساکن ترگام ملک پورہ سمبل (بانڈی پورہ) کے طور پر ہوئی ہے۔
اس حادثے کے بعد پولیس نے تمام والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ندی نالوں اور نہروں میں نہانے سے منع کریں۔