ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: جے ڈی پلاننگ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

امتیاز احمد نے کہا کہ زیادہ تر پانی کی فراہمی، بجلی، آبپاشی، فلڈ کنٹرول کے علاوہ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

جے ڈی پلاننگ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
jd planningجے ڈی پلاننگ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 9:57 PM IST

Updated : Feb 12, 2021, 10:07 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں آج جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت چل رہے ترقیاتی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ عبد الرشید داس، محکمہ دیہی ترقی کے افسران اور ضلع کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں افسران نے بتایا کہ بیک ٹو ویلیج ون میں 14 کروڑ روپے کی لاگت سے 153 مختلف کا کیے جاچکے ہیں جن میں سے 105 ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں۔ اجلاس میں نامکمل کاموں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے ڈی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ موسم میں بہتری آنے کے بعد کاموں میں تیزی لائیں تاکہ جلد از جلد کام مکمل کیے جائیں۔

جے ڈی پلاننگ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 16 کروڑ کی لاگت سے بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 304 ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا ہے اور کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر نے فلڈ فورکاسٹنگ کیلئے برطانوی خلائی ایجنسی سے ہاتھ ملایا

انہوں نے کہا زیادہ تر پانی کی فراہمی، بجلی، آبپاشی، فلڈ کنٹرول کے علاوہ تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر نے کام کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ جلد از جلد اسے مکمل کیا جاسکے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے انفرادی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ جس میں انہوں نے متعلقہ افسران سے ایکشن ٹوکن رپورٹ (اے ٹی آر) طلب کی۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.