ETV Bharat / state

پولیس کا لشکر طیبہ سے وابستہ چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جموں وکشمیر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان افراد سے قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی گئی ہے۔

j&k police claim to arrested six lashkar e taiba associates in Bandipora
پولیس کا لشکر طیبہ وابستہ چھ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 11:43 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے لشکر طیبہ کے لیے کام کر رہے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

جموں وکشمیر پولیس کا دعوی ہے کہ بانڈی پورہ سے گرفتار افراد لشکر طیبہ سے وابستہ تھے اور انہیں معاونت فراہم کررہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان افراد سے کچھ قابل اعتراض اشیا بھی برآمد کی گئی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق ان افراد کو بانڈی پورہ کے پٹھہ کوٹ علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افراد عسکریت پسندوں کو کئی طرح کی معاونت فراہم کر رہے تھے۔ پولیس نے ان افراد کے نام بھی شائع کئے ہیں۔ جو کہ مظفر محی الدین لون، محمد امین لون، رضوان قادر لون، امتیاز احمد لون، جاوید احمد لون اور محمد سلیم خان ہیں۔ بیان کے مطابق ان افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.