ETV Bharat / state

Details Of Tenants مکان مالکان کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرائیں، بانڈی پورہ پولیس - بانڈی پورہ پولیس کی مکان ملکان سے اپیل

بانڈی پورہ میں پولیس نے مکان مالکان سے نزدیکی پولیس تھانوں کو اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 29, 2023, 3:39 PM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے مکان مالکان سے کہا ہے کہ وہ نزدیکی پولیس تھانوں کو اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم کریں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفصیلات کرایہ داروں کی ویریفکیشن کرنے کے لیے طلب کی جا رہی ہیں۔ بانڈی پورہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع بانڈی پورہ کے تمام جائیداد مالکان (جنہوں نے اپنی جائیدادیں کرایہ پر دی ہیں) توجہ فرمائیں؛ براہ کرم ویریفکیشن کے لئے اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات نزدیکی پولیس تھانوں کو فراہم کریں۔' پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کا ویریفکیشن کرائیں۔

bandipora-police-directs-landlords-to-furnish-details-of-tenants
مکان مالکان کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرائیں، بانڈی پورہ پولیس

مزید پڑھیں: Details Of Tenants In Srinagar مکان مالکان دس دنوں کے اندر کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرائیں

واضح رہے کہ مارچ میں سرینگر میں ایک کرایہ کے مکان میں سیکس ریکٹ کے پردہ فاش ہونے کے بعد سرینگر پولیس نے اپریل ماہ میں تمام مکان مالکان کو ہدایت دی کی کہ وہ اپنے کرایے داروں کی تفصیلات 10 دن کے اندر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرائیں۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں مکان مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ 10 دنوں کے اندر کرایہ داروں کی تفصیلات پولیس کو فراہم کریں۔

یہ حکم ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کی طرف سے ڈی سی سری نگر کو لکھے گئے خط کے بعد آیا ہے کہ "شہر کے مختلف حصوں میں کرائے کی رہائش گاہوں میں رہنے والے کرایہ داروں کی تصدیق کرنے کی فوری ضرورت ہے، کیونکہ وہاں سماجی جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے خط میں لکھا کہ کئی سماجی جرائم میں پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ ملوث افراد سرینگر شہر میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.