ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بی ایس ایف اہلکاروں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم - منسٹری آف ایوش

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، بانڈی پورہ میں انڈین سسٹم آف میڈیسنز کی جانب سے آگہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

بانڈی پورہ: بی ایس ایف اہلکاروں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 3:15 PM IST

انڈین سسٹم آف میڈیسنز (آئی ایس ایم) کی جانب سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر، بی ایس ایف، بانڈی پورہ میں ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بی ایس ایف اہلکاروں کو کووڈ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔

بانڈی پورہ: بی ایس ایف اہلکاروں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم

کیمپ میں سینکڑوں اہلکاروں کو قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر آئی ایس ایم ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر بانڈی پورہ نے کیمپ کے انعقاد کی افادیت کے حوالے سے بتایا کہ ’’کیمپ کا مقصد کووڈ سے بچاؤ کی جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایمونٹی یا جسمانی مدافعت کے فوائد سے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر اور صحیح معلومات ہی کووڈ سے لڑنے کا ایک بنیادی اور موثر اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر غذا، روزانہ کی بنیاد پر ورزش، سوشل ڈسٹنس، ماسک کا استعمال اور صاف صفائی جیسے اقدامات سے کوڈ جیسی وبائی بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر نے آگہی کیمپ تقسیم کی گئی ادویات کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’منسٹری آف ایوش، حکومت ہند اور ڈائریکٹر آف آئی ایس ایم جے اینڈ کے کی ہدایات پر بانڈی پورہ میں قریب نو سو پچاس (985) بی ایس ایف اہلکاروں کو قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات دی گئیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.