ETV Bharat / state

Illegal Land Encroachment درہامہ میں کئی کنال اراضی سے ناجائز تعمیرات و تجاوزات ہٹائے گئے - ڈرائیو انسسداد تجاوزات

اسسٹنٹ ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا کی نیگرانی میں محکمہ مال نے درہامہ علاقہ میں ناجائز تجاوزات و تعمیرات ہٹائے ہیں۔ اس دوارن ٹیم نے تقریباً 15 کنال سرکاری زمین سے قبضہ ہٹا کر بازیاب کیا ہے۔Drive Against Illegal Land Encroachment

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 4:33 PM IST

بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے درہامہ علاقے میں محکمہ مال کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر تقربیاً 15 کنال اراضی سے ناجائز تجاوزات و تعمیرات ہٹائے گئے۔یہ ڈرائیو اسسٹنٹ ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔Drive Against Illegal Land Encroachment in Bandipoar

اس موقع پر نائب تحصیلدار عبدالرشید صوفی اور محمد اشرف گنائی کے علاوہ محکمہ مال کے دیگر افسران اور عملہ بھی موجود تھیں۔ جبکہ ایس ایچ او بون کوٹ مسعود حسین بھی اپنے عملے کے ساتھ موجود تھے، تاکہ کسی بھی ناسازگار یا نا خوشگوار واقعہ سے نپٹا جاسکے۔State Land Retrieved In Bandipora

محکمہ مال کے ٹیم نے آٹھوتو نالہ کے کناروں پر کئی ایک مقامی افراد کی جانب سے سرکاری زمین پر قبضہ کو ہٹا دیا ہے اور اس دوران تقربیاً پندرہ کنال سرکاری زمین کو بازیاب کرایا گیا۔ ناجائز قبضے سے ہٹائی گئی اس اراضی کو گورنمنٹ مڈل اسکول درمہامہ کی تحویل میں دیا گیا،تاکہ بچوں کے کھیل کود کے لئے ایک گراؤنڈ مہیا ہوسکے۔

مزید پڑھیں: Anti-Encroachment Drive پلوامہ میونسیپل کمیٹی کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم

محکمہ مال نے مشینوں کے ذریعے سے ان ناجائز تجاوزات کو ہٹاکر دیگر ایسے افراد کو بھی خبر دار کیا کہ وہ از خود ان ناجائز تجاووزات کو ہٹائیں۔ اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا نے کہا کہ یہ کارروائی کسی مخصوص شخص یا اشخاص کے خلاف انجام نہیں دی جارہی ہے بلکہ وقفے وقفے سے اس طرح کی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

انہوں نے لوگوں سے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر قبضہ ہٹانے اور اس پر تعمیر کی گئی تجاوزات کو فوری طو پر ہٹانے کی اپیل کی ہے۔

درہامہ میں کئی کنال اراضی سے ناجائز تعمیرات و تجاوزات ہٹائے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.