ETV Bharat / state

Sumbal Students Protest سمبل کے بانڈی پورہ میں طلبہ کا پرنسپل کے خلاف احتجاج

ہائیر سیکنڈری اسکول سمبل کے طلباء و طالبات نے پرنسپل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے ٹرانسفر کیے گئے اساتذہ کو واپس ہائر اسکنڈری میں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔ Hr Sec School Students Protest against Principal

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 3:04 PM IST

سمبل، بانڈی پورہ میں طلبہ کا پرنسپل کے خلاف احتجاج

بانڈی پورہ: ہائیر سیکنڈری اسکول سمبل کے طلباء و طالبات نے اسکول پرنسپل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے پرنسپل کو ٹرانسفر کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کر رہے طلبہ کا مطالبہ تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے یہاں دوسری جگہ ٹرانسفر کئے گئے اساتذہ کو ہائیر سیکنڈری اسکول سمبل واپس لایا جائے اور صرف اسکول کے پرنسپل کو تبدیل کیا جائے۔Hr Sec School Students Protest

احتجاج میں شامل طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ مانگ کر رہے تھے کہ اسکول کے پرنسپل کا طلبہ، اساتزہ اور عملہ کے تئیں رویہ صحیح نہیں ہے۔ اس کے پیش نظر طلبہ نے پرنسپل کو ٹرانسفر کیے جانے کی اپیل کی تھی تاہم انتظامیہ نے اس کے بر عکس یہاں پرنسپل سمیت کئی دیگر اساتذہ کو تبدیل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں جس پر طلباء و طالبات نے احتجاج درج کیا۔

طلباء نے مانگ کی ہے کہ اساتذہ کو واپس لایا جائے جبکہ صرف پرنسپل کو ہی تبدیل کیا جائے۔ اس ضمن میں متعلقہ پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’یہ معاملہ ان کے اور کچھ اساتذہ کے درمیان تھا جس پر انتظامیہ نے سب کو ٹرانسفر کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہ اکہ ’’بعض اساتذہ طالب علموں کو غیر ضروری طور پر استعمال کر رہے ہیں اور انہیں اس طرح سڑکوں پر لانے کے لیے مجبور کر رہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.