بانڈی پورہ: محکمہ ہارٹیکلچر کی ٹیم نے کھاد و جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والے دکانداروں کے لائسنس چیک کرنے کے علاوہ Horticulture Department Holds Market Checking Drive مختلف ادویات کے سیمپلز جمع کر کے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹی منتقل کیے۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ باغبانی کے افسران نے بتایا کہ ’’بہار کی آمد کے ساتھ ہی کھیتوں اور باغات میں رونق لوٹ آئی ہے۔ کھاد و جراثیم کش ادویات کا سپرے عنقریب ہی شروع ہونے والا ہے۔ ایسے میں مارکیٹ کھاد و جراثیم کش ادویات کے معیار کی جانچ ناگزیر ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کسانوں اور باغ مالکان تک معیاری ادویات کی رسائی یقینی بنانے کی غرض سے مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جا رہی ہے Horticulture Department Holds Market Checking Drive ۔
انہوں نے کہا کہ ’’بانڈی پورہ مارکیٹ سے سیمپل جمع کرکے ٹیسٹنگ کے لیے متعلقہ لیبارٹی منتقل کیے گئے، اگر کسی بھی سیمپل میں خرابی پائی گئی تو اُس دکاندار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘
مزید پڑھیں:
Market Checking Drive in Budgam: بڈگام محکمہ فوڈ سیفٹی کی جانب سے بازار چیکنگ مہم کی شروعات
محکمہ باغبانی کے افسر نے مزید کہا کہ صرف لائسنس ہولڈرز کو ہی کھاد و جراثیم کش ادویات فروخت کرنے کی اجازت ہے۔
ان کے مطابق اس طرح کے اقدامات کسانوں اور باغ مالکان تک معیاری ادویات پہنچانے کو یقینی بنائے جانے کی غرض سے اٹھائے جا رہے ہیں۔