ETV Bharat / state

Handicrafts Organised Awareness Camp: دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد - مختلف اسکیموں کی جانکاری

دستکاروں کے لئے منعقد کئے گئے بیداری کیمپ میں ماہرین نے دستکاروں کو محکمہ کی جانب سے وضع کی گئی مختلف اسکیموں کی جانکاری اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے طریقہ کار سکھائے۔Handicrafts Department Organises Awareness cum Exhibition Programme

دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد
دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 4:30 PM IST

دستکاروں کے لیے بیداری کیمپ منعقد

بانڈی پورہ: محکمہ ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم نے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری علاقہ میں دستکاری شعبہ سے وابستہ افراد کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ بیداری پروگرام میں مقامی دستکاروں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ منتظمین کے مطابق پروگرام میں ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے سبھی دستکاروں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ محکمہ کی مختلف امدادی اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں۔

ڈاک بنگلوو سمبل، سوناواری میں منعقدہ اس آگاہی پروگرام میں محکمہ کے جوائنٹ رجسٹرار مرزا شاہد علی بیگ نے مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لیا جبکہ ان کے علاوہ مختلف افسران موجود تھے اور خاص طور پر پروگرام میں خواتین دستکاروں کی ایک خاصی تعداد بھی موجود رہی۔ محکمہ نے اس موقع پر مختلف تجربہ کار اور ماہرین کو مدعو کیا گیا تھا۔

آگاہی پروگرام کے دوران ماہرین نے دستکاروں کو اس بات کی مکمل جانکاری دی کہ وہ سرکاری اسکیموں سے کس طرح سے فائدہ اٹھا کر اپنے لئے نت نئے روزگار کے مواقع پیدہ کر سکتے ہیں۔ کیمپ کے دوران کاریگروں کو محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم میں دستیاب مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ اس کے علاوہ ان دستکاروں کو بھی اپیل کی گئی جو اپنے گھروں میں انفرادی طور پر مختلف اقسام کی دستکاری کر رہے ہیں کہ وہ متعلقہ محکمہ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ وہ سرکار کی جانب سے جاری اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں اور انہیں بھی اپنے ہنر اور صلاحیت کا بازار میں بہتر طریقے سے معاوضہ مل سکے۔

مزید پڑھیں: Month Long Traning Programme ڈیزائن ڈویلپمنٹ، بوٹیک ورکرز کی اپ اسکلنگ پر ایک ماہ کا تربیتی پروگرام NIFT میں اختتام پذیر

ادھر، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے دستکاروں کو شعبہ میں رائج اسکیموں اور منافع بخش کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی صلاح دی گئی۔ مقررین نے بتایا کہ دستکاری ایک ایسا شعبہ ہے جس سے انسان ’’پارٹ ٹائم‘‘ بھی کمانے کا ذریعہ بنا سکتا ہے اور آج کل مرکزی حکومت کے علاوہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بھی اس شعبہ کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف اسکیموں کو رائج کیا گیا ہے تاکہ دستکار ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا کر اپنے اقتصاد کو مضبوط بنائیں۔ قابل ذکر ہے کہ بیداری کیمپ میں حاجن بلاک سے تعلق رکھنے والی درجنوں خواتین دستکاروں نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.