رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے انتخاب عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی انتخابی نشستوں پر انتخابات لڑنے اور سیٹوں کی تقسیم کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کی گنستان انتخابی نشست پیپلز کانفرنس کو دی گئی تھی تاہم امیدواروں میں نیشنل کانفرنس کا امیدوار بھی شامل ہے جس پر مختلف امیدواروں نے اتحاد پر سوال اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر گپکار اعلامیہ کے اتحاد کے تحت مذکورہ نشست کو پیپلز کانفرنس کے امیدوار کو سونپی گئی تھی تو نیشنل کانفرنس کی جانب سے امیدوار انتخابات میں حصہ کیوں کر لے رہا ہے؟'
ان کا کہنا ہے کہ 'یہ اتحاد محض ایک دھوکہ ہے اور زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔'
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک آزاد ڈی ڈی سی امیدوار نظیر احمد نے کہا کہ 'گپکار اتحاد بس کاغذی اور میڈیا بیان بازی تک محدود ہیں جبکہ زمینی سطح پر صورتحال کچھ مختلف نظر آرہی ہے۔'