چٹے بانڈی جو ایک پہاڑی علاقہ ہے منگل کے روز پہاڑی پر آگ لگ گئی جس کے سبب دیودار، صنوبر اور متعدد ناپید ہوتے درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔
![بانڈی پورہ کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6286486_sss.jpg)
واضح رہے کہ پچھلے ماہ بھی متعدد بار جنگلوں میں آگ لگ چکی ہے اور مذکورہ درخت بڑے پیمانے پر بیرون ممالک میں اسمگل کیے جاتے ہیں جس کے سبب ان پہاڑیوں پر واقع درختوں کی کٹائی پر سختی سے پابندی عائد کی گئی ہے۔
حالانکہ علاقے کے لوگوں نے آگ کی خبر متعلقہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو دی دی جس کے بعد فائر بریگیڈ عملہ وہاں پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
![بانڈی پورہ کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6286486_ssss.jpg)
محکمہ جنگلات کے افسران کے مطابق وہ پوری کوشش میں لگے ہیں کہ جنگل میں بار بار آگ لگنے کے واقعات میں کمی لائی جاسکے اور یہاں موجود درختوں کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جاسکے۔