ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: بانڈی پورہ میں چھٹے مرحلہ کے لیے نوٹیفکیشن جاری

جموں و کشمیر میں رواں ماہ کی 28 تاریخ سے ڈی ڈی سی اور پنچایتی ضمنی انتخابات 8 مرحلوں میں منعقد ہونگے۔ چھٹے مرحلے کے لیے ووٹنگ 13 دسمبر کو ہوگی۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 2:19 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں ضلع پنچایت الیکشن آفیسر ڈاکٹر اویس احمد نے سرپنچ اور پنچ نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات اور ارن حلقہ کے لیے ڈی ڈی سی انتخاب کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ڈسٹرکٹ پنچایت الیکشن آفیسر کے مطابق پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 نومبر ہے جبکہ جانچ پڑتال کی تاریخ 27 نومبر ہے۔ وہیں پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ یکم دسمبر طے کر دی گئی ہے۔

بتا دیں ڈی ڈی سی اور پنچایتی ضمنی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے 13 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

ڈی پی ای او کے مطابق امیدوار خالی پڑی سرپنچوں اور پنچ نشستوں کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے مفت میں حاصل کر سکتے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کو بلا روک ٹوک انتخابی مہم چلانے کی آزادی: منوج سنہا

پنچایتی حلقہ گرروہ اے ۔ گرورہ بی، آرگام اور برار حلقہ کے لیے کاغذات نامزدگی ہائر سیکنڈری اسکول آرگام میں دستیاب ہوں گے، وہیں حلقہ نادی ہل اے، نادی ہل بی، نادی ہل سی، لاوڈورہ اور حلقہ گامرو کے کاغذات نامزدگی ہائر سیکنڈری اسکول میں دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح سے پنزی گام، وترینہ اور آیتمولہ کے لیے کاغذات نامزدگی پنچایت گھر پنزی گام میں دستیاب ہوں گے جبکہ قاضی پورہ، وٹپورہ - اے ، واٹ پورہ - بی اور اونہ گام اے کے امیدوار کاغذات نامزدگی ہائی سکول وٹہ پورہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پنچایت حلقہ مقام اے، کوئل، کوئل - اے اور مگنی پورہ کے لیے کاغذات نامزدگی گورنمنٹ ہائی سکول کوئل میں دستیاب ہوں گے جبکہ ترکپورہ کے لیے کاغذات نامزدگی HS واٹپورہ پر دستیاب ہوں گے۔

ارن حلقہ میں چھٹے مرحلے کے تحت ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی گئی ہے جبکہ جانچ پڑتال کی تاریخ 27 نومبر ہو گی ہے۔ امیدوار یکم دسمبر تک پرچہ نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.