ضلع بانڈی پورہ میں ایک دہائی سے زیر تعمیر ہسپتال کو عوام کے شدید اصرار کے بعد انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی فعال بنا کر عوام کے لیے وقف کیا جائےگا۔
ان باتوں کا اظہار ضلع بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر اویس احمد نے کیا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد 2010 میں رکھا گیا اور ہسپتال کی تعمیر پر 25 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئی بار ہسپتال کو عوام کے لیے کھولے جانے کی بات کی گئی۔ تاہم ایسا نہ کیے جانے کے سبب مقامی آبادی بے حد پریشان ہے۔
اسپتال کو جلد عوام کے لیے وقف کیے جانے سے متعلق ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ 'ہسپتال پر باقی ماندہ کام شد و مت سے جاری ہے متعلقہ محکموں اور ذمہ داران کو کام میں سرعت لانے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔'