ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں نئے ضلع ہسپتال کی خدمات شروع - urdu news of bandipura

ضلع بانڈی پورہ میں گیارہ برس کے انتظار کے بعد نئے ضلع ہسپتال میں جدید ٹکنالوجی کے ساتھ خدمات شروع ہونے سے مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

district hospital bandipora starts work from new building
بانڈی پورہ: جدید ٹکنالوجی کے ساتھ نئے ضلع ہسپتال کی خدمات شروع
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 4:19 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گیارہ برس کی لمبی تاخیر کے بعد بالآخر نئے ضلع ہسپتال میں خدمات شروع کردی گئی ہے، اور امید کی جارہی ہے کہ ہسپتال میں باقی ماندہ کام مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ مزید ڈاکٹروں کی تعیناتی سے ضلع میں صحت کا شعبے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

بانڈی پورہ میں نئے ضلع ہسپتال کی خدمات شروع

بانڈی پورہ کے نئے ضلع ہسپتال کی خدمات شروع ہونے میں گیارہ برس کا عرصہ لگ گیا، جبکہ اس دوران پرانے ضلع ہسپتال میں جگہ کی اس قدر کمی تھی کہ یہاں ٹین کے بنے عارضی شیڈوں میں لوگوں کا علاج کیا جاتا تھا، تاہم اب بانڈی پورہ میں صحت کا شعبہ کافی زایدہ تبدیل ہوچکا ہے، کیونکہ اب 37 کروڑ روپئے کی لاگت سے 100 بستروں والا ہسپتال لوگوں کے لیے وقف کردیا گیا ہے، ہسپتال میں پہلی بار وینٹیلیٹر، ڈیالسزز اور جدید ترین آپریشن تھیٹر کا بھی منفرد وارڈ بنایا گیا ہے۔

مقامی لوگ نئے ہسپتال میں کام کاج شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہسپتال میں جن چیزوں اور سہولیات کی کمی ہے، انتظامیہ وہ چیزیں اور سہولیات انھیں ضرور فراہم کرینگی۔

محکمہ صحت کے اعلی افسران کا کہنا ہے کہ وہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور دوسرے مسائل سے آگاہ ہیں، تاہم ان تمام مسائل کو بہت جلد حل کرکے لوگوں کی امیدوں کو پورا کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ نئے ضلع ہسپتال کو مکمل کرانے کے ساتھ ساتھ اسے شفٹ کرانے میں ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد، سی ایم او ڈاکٹر بشیر، میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر بشیر احمد تیلی اور نوڈل افسر ڈاکٹر اشفاق نے قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.