ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: عید الاضحی کے پیش نظر جائزہ میٹنگ - صفائی ستھرائی کو یقینی

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے عید الاضحی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

بانڈی پورہ: عید الاضحی کے پیش نظر جائزہ میٹنگ منعقد

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 4:58 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے عید الاضحی سے قبل ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے تمام سیکٹرل افسران کو کووڈ 19 سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیے جانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے معاشرتی دوری اور حفظان صحت کو یقینی بنانے کے علاوہ ضروری اشیاء کی دستیابی، قربانی کے جانوروں کی مناسب مقدار، جانوروں کی فروخت کے لئے منڈیوں کے قیام کو یقینی بنائے جانے کی تلقین کی۔

ڈی سی نے افسران کو قربانی کے جانوروں اور بازاروں کی جانچ پڑتال پر بھی زور دیا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے مخصوص بازاروں اور مقامات کے آس پاس صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے لیگل میٹرولوجی، محصول اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ ضلع میں روزانہ مارکٹ کی چیکنگ کریں اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں اور رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کرنے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ نے پی ڈی ڈی اور محکمہ جل شکتی کے انجینئروں کو عید کے ایام میں لوگوں کو بجلی اور پانی کی بلا خلل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک، اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ، ایس ڈی ایم سنبل ڈاکٹر بشیر احمد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.