ETV Bharat / state

DC Interacts with Scribes in Sumbal: سمبل اور بانڈی پورہ میں پریس کلب کا مطالبہ - ڈی سی بانڈی پورہ نمائندوں کے ساتھ بات چیت

شمالی کشمیر کے سمبل، بانڈی پورہ میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت DC Interacts with Scribes in Sumbal کے دوران ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا: ’’میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے اور یہ کسی بھی خطے میں بہتر طرز کی حکومت اور جوابدہی کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔‘‘

سمبل اور بانڈی پورہ میں پریس کلب کا مطالبہ
DC Interacts with Scribes in Sumbal : سمبل اور بانڈی پورہ میں پریس کلب کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 2:18 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع بانڈی پورہ میں کام کر رہے میڈیا نمائندوں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ DC Bandipora Interacts with Journalists in Sumbal میڈیا کے ساتھ بات چیت کا اہتمام ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس نے کیا تھا۔ اس موقع پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اور ڈی آئی سی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ DC Interacts with Scribes in Sumbal

سمبل اور بانڈی پورہ میں پریس کلب کا مطالبہ

بات چیت کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں سے وابستہ کئی نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ کے ساتھ بات چیت کی اور مفاد عامہ کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ DC Bandipora Interacts with Journalists in Sumbalصحافیوں نے ڈی سی کو زمینی سطح پر ہونے والی تقریبات کی کوریج کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مقامی صحافیوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سمیت سمبل سب ضلع میں پریس کلب اور میڈیا سہولت مرکز کی فراہمی سمیت متعدد مطالبات انکے سامنے رکھے۔ DC Interacts with Scribes in Sumbal ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ’’میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے اور یہ کسی بھی خطے میں بہتر طرز کی حکومت اور جوابدہی کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ان لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ہمیشہ دستیاب رہے گی جو بالواسطہ یا بلاواسطہ عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کام کریں تاکہ حکومت عوام کو راحت فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.