ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نادی ہل میں کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح - پریس بریفنگ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نادی ہل علاقے میں کووڈ کیئر سنٹر کے قیام پر لوگوں کے مسرت و اطمینان کا اظہار کیا۔

بانڈی پورہ: نادی ہل میں کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح

author img

By

Published : May 27, 2021, 7:00 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں اعلان کیا تھا کہ ’’بہت جلد سبھی پنچایت حلقوں میں خصوصی کووڈ کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے۔‘‘

ڈی سی بانڈی پورہ نے نادی ہل میں کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کیا

اس ضمن میں ڈی سی بانڈی پورہ نے جمعرات کو نادی ہل سمیت ضلع کے کئی حلقوں میں کووڈ کیئر سنڑس کا افتتاح کیا۔

ضلع انتظامیہ نے ان سنٹرس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سبھی سنٹرس پانچ بیڈ پر مشتمل ہونگے جن میں کم از کم ایک بیڈ پر آکسیجن کی سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان سنٹرس کی بدولت ٹیسٹنگ، ویکسینیشن، اور کووڈ سے متعلق دیگر ضروری عوامل سے نپٹنے اور کووڈ سے متعلق معلومات اور آگہی فراہم کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔

اس موقع پر عوام نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’کووڈ کے ساتھ ساتھ دیگر طبی مسائل کے حوالے سے بھی یہ سنٹرس کافی اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔‘‘

لوگوں کا کہنا تھا کہ طبی مراعات و امداد کے علاوہ یہ سینٹرس زمینی سطح پرجانکاری فراہم کرنے کا بھی اہم ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ ہر ایک پنچایت حلقے میں اس طرح کے سینٹرس قائم کئے جائیں گے۔

نادی ہل میں کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ عنقریب ہی سبھی پنچایت حلقوں میں اس طرح کے کووڈ مراکز قائم کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.