ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ڈی سی کا میڈیا برادری کے ساتھ تعارفی سیشن - ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ میڈیا عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے عوام اور حکومت کے مابین ایک پُل کی حیثیت سے کام کرتا ہے تاکہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کر سکے۔

dc bandipora holds interactive session with media fraternity
بانڈی پورہ: ڈی سی کا میڈیا برادری کے ساتھ تعارفی سیشن کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 29, 2021, 9:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں نائب کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر میں ضلع کی صحافتی برادری کے ساتھ ایک تعارفی سیشن کا انعقاد کیا۔

بانڈی پورہ: ڈی سی کا میڈیا برادری کے ساتھ تعارفی سیشن کا انعقاد

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہانگیر آخون کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، تعارفی سیشن کے دوران مختلف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اداروں کے نمائندوں نے نائب کمشنر سے مفاد عامہ کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ضلع کے صحافیوں نے زمینی سطح پر واقعات کا احاطہ کرتے ہوئے ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں بھی ڈی سی کو آگاہ کیا اور متعدد مطالبات بھی پیش کیے۔

نائب کمشنر ڈاکٹر اویس نے کہا کہ انتظامیہ کے کام کاج میں جواب دہی اور شفافیت پیدہ کرنے کے لیے میڈیا کا ایک اہم رول ہوتا ہے اور میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا عوام کے مسائل کو اجاگر کرکے عوام اور حکومت کے مابین ایک پُل کی حیثیت سے کام کرتا ہے تاکہ حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کر سکے۔

ڈاکٹر اویس احمد نے اس موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران صحافیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تعاون اور منظم آراء سے انتظامیہ کو کورونا وائرس پر قابو پانے میں کافی مدد ملی، اس کے علاوہ میڈیا نے وقتاً فوقتاً کورونا وائرس کے سلسلے میں جاری کردہ رہنما خطوط اور ایس او پیز کے بارے میں عام عوام کو آگاہ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.