جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز اور پہاڑی علاقے چھپرن میں آج سِوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ میں ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کی جانچ کی اور ان میں مختلف قسم کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر مقامی افراد نے کہا کہ چھپرن میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے انہیں کافی فائدہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا 'چھپرن میں صحت کی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث مریضوں کو یا تو بانڈی پورہ یا پھر سرینگر لے جانا پڑتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
پارلیمانی وفد آج سے کشمیر کے دو روزہ دورے پر
اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف راکیش شرما نے کہا 'سیوک ایکشن پروگرام کے تحت دور دراز علاقوں میں جہاں ہیلتھ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے، میں چھ میڈیکل کیمپ منعقد کئے جائیں گے اور ہر کیمپ میں قریب ایک لاکھ روپے کی مفت ادویات مریضوں میں تقسیم کی جائیں گی'۔