ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کورونا سے متاثرہ حاملہ خاتون کی کامیاب سرجری، زچہ بچہ دونوں سلامت - غیر معمولی اور چیلنجنگ کیس

چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بی اے خان نے کہا کہ بانڈی پورہ میں کورونا سے متاثر کسی حاملہ خاتون کی سرجری کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ یہ ایک غیر معمولی اور چیلنجنگ کیس تھا لیکن اس چیلنج کو ہماری ٹیم نے قبول کیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ فی الوقت زچہ اور بچہ دونوں سلامت ہیں اور دونوں کا ہی علاج چل رہا ہے۔

کورونا سے متاثرہ خاتون کی پیچیدہ سرجری کامیاب، زچہ بچہ دونوں سلامت

author img

By

Published : May 8, 2021, 1:42 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے کامیابی کے ساتھ ایک کورونا مثبت حاملہ خاتون کی پیچیدہ سرجری کی، سرجری کے بعد خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔

کورونا سے متاثرہ خاتون کی پیچیدہ سرجری کامیاب، زچہ بچہ دونوں سلامت
کورونا سے متاثرہ خاتون کی پیچیدہ سرجری کامیاب، زچہ بچہ دونوں سلامت

اس آپریشن کے تعلق سے ڈاکٹر فینسی بلبل نے کہا کہ کووڈ سے متاثر ہونے کے علاوہ انہیں کئی طرح کا مرض لاحق تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں یہ ایک غیر معمولی اور چیلنجنگ کیس تھا لیکن اس چیلنج کو ہماری ٹیم نے قبول کیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ فی الوقت زچہ اور بچہ دونوں سلامت ہیں اور دونوں کا ہی علاج چل رہا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بی اے خان کی موجودگی میں مریضہ کا آپریشن ڈاکٹر فینسی بلبل، ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر شوبیزا پر مشتمل ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم نے کیا۔

چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بی اے خان نے کہا کہ بانڈی پورہ میں کورونا سے متاثر کسی حاملہ خاتون کی سرجری کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ بانڈی پورہ میں یہ اپنی طرح کی غیر معمولی سرجری تھی جسے بحسن و خوبی انجام دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ہسپتال میں اس مشکل سرجری کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.