ETV Bharat / state

برفباری کی وجہ سے عوام و ٹرانسپورٹرس پریشان - سمبل سوناواری

درجہ حرارت میں حد درجہ گراوٹ کی وجہ سے سردیوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور سڑکوں کے دونوں اطراف برف جم جانے کی وجہ سے پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔

سڑکوں پر برفباری
سڑکوں پر برفباری
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 2:59 PM IST

وادی کشمیر میں کچھ روز قبل ہوئی شدید برف باری کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا وہیں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹرز کو آج بھی برفباری کی وجہ سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برفباری کے بعد سڑکوں پر سے جو برف ہٹائی گئی اس کو سڑکوں کے دونوں اطراف کنارے لگایا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کے علاوہ لوگوں کو پیدل چلنے میں بھی کافی دشواریوں کا سامنا ہے۔

برفباری کی وجہ سے عوام و ٹرانسپورٹرس پریشان

دوسری جانب درجہ حرارت میں حد درجہ گراوٹ کی وجہ سے سردیوں کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور سڑکوں کے دونوں اطراف پر جمع یہ برف جم جانے کی وجہ سے پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
مرکزی حکومت سیاسی مخالفین کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈال رہی ہے: محبوبہ مفتی

سمبل سوناواری کے ایک مقامی نوجوان شبیر بٹ نے کہا 'جو برف اس وقت سڑکوں پر جمع ہے۔ اس کی وجہ سے گاڑیوں کو جگہ دینا مشکل ہو رہا ہے اور ٹریفک جام میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور چلنے پھرنے میں کافی زیادہ وقت لگتا ہے کیونکہ سڑکوں، کوچوں اور گلیوں میں دونوں اطراف سے باری مقدار میں برف جمع ہیں اور اسے کو ہٹانے کی اشد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.