سرحدی علاقہ گریز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آج ایک موٹر اسپورٹس کار ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے محکمہ ٹوریزم کے تعاون سے اس ریلی کا اہتمام کیا۔ گریز ٹرائلز اینڈ بان فائر (Gurez trials and Bonfire) نام سے آج کا ایونٹ سرینگر سے شروع ہوا۔
بانڈی پورہ میں فارسٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چتر نار میں ضلع انتظامیہ نے اس کا اسقبال کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر، ایس ایس پی، ڈی ایف او، سی پی او بانڈی پورہ اور دیگر کئی افسران کی موجودگی میں کار ریلی کو گریز کے لیے روانہ کیا گیا۔ 53 گاڑیوں پر مشتمل کل ملا کر 110 موٹر رائیڈرس ریلی میں شرکت کر رہے ہیں۔ جن میں کئی خواتین رائڈرس بھی شامل تھیں جو کہ جموں سے آئیں تھیں۔ آج کے ایونٹ کو کئی کمپنیوں نے اسپانسر بھی کیا تھا۔ اس ایونٹ کے حوالے سے آرگنائزرس نے تفصیلات فراہم کی۔
واضح رہے کہ سرحدی علاقہ گریز کئی دہائیوں سے ہند پاک فوج کے مابین گولہ باری کی زد میں رہا ہے۔ تاہم سیز فائر کے بعد اس سال مقامی اور بیرون ریاست سیاحوں کی ایک بڑی تعداد گریز آ رہی ہے۔ ضلع انتظامیہ اب یہاں سیاحت کو مزید فروغ اور وسعت دینے کے لیے اس طرح کے ایونٹ آرگنائز کر رہی ہے۔ گریز میں اس سال سیاحوں کی دلچسپی اور اس کے فروغ کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے تفصیلات فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: سڑک حادثہ میں ڈی ڈی سی چیئرمین کے بیٹے کی موت
کار ریلی میں شرکت کر رہی جموں سے آئی ہوئی ایک کار رائڈر نے کہا کہ وہ اس سے پہلے لداخ یا ایسی کئی جگہوں تک رائڈ کر چکی ہیں۔ تاہم گریز جانے کے لیے وہ بے حد بے چین ہیں۔