جموں وکشمیر پولیس نے ہفتے کی رات شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے گاؤں وارپورہ میں ولر جھیل سے لاپتہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی لاش برآمد کی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ مقامی افراد نے لاش کو جھیل میں دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر علاقے میں پہنچی اور موقع سے نیم سڑے ہوئے جسم کو برآمد کرلیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ لاش کی شناخت بانڈی پورہ کے پلان وارڈ نمبر 3 کے رہائشی رونق حسن (19) ولد غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ رواں سال 29 مارچ کو رونق اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کی شناخت اس کے کپڑوں سے ہوئی جو وہ پہنے ہوئے تھا، اس کے کنبہ کے افراد نے ان کی شناخت کی۔
عہدیدار نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسوم کے لئے لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔
مارچ سے لاپتہ نوجوان کی لاش ولر جھیل سے برآمد - ای ٹی وی بھارت
لاش کی شناخت بانڈی پورہ کے پلان وارڈ نمبر 3 کے رہائشی رونق حسن (19) ولد غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ رواں سال 29 مارچ کو رونق اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔
![مارچ سے لاپتہ نوجوان کی لاش ولر جھیل سے برآمد مارچ سے لاپتہ نوجوان کی لاش ولر جھیل سے برآمد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11528775-540-11528775-1619311688894.jpg?imwidth=3840)