ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بی جے پی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار - بی جے پی کی کارکردگی

ضلع بانڈی پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بی جے پی کے نیشنل سیکریٹری ڈاکٹر رویندر سنگھ نے بھی شرکت کی۔

’بی جے پی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے‘

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 6:36 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیر کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی جے پی کے قومی سیکریٹری ڈاکٹر رویندر سنگھ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بانڈی پورہ سمیت شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈران و کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

’بی جے پی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے‘

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رویندر سنگھ نے ورکرس پر زور دیا کہ وہ گھر گھر جاکر بی جے پی کی کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرکے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنائیں، تاکہ آنے والے الیکشن میں بی جے پی دیگر سبھی سیاسی پارٹیوں پر سبقت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرسکے۔

مزید پڑھیں: آسیہ پارما یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والی دنیا کی پانچ طلبہ میں شامل

ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈران نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی کشمیر میں واضح اکثریت کے ساتھ سرکار بنائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.