بانڈی پورہ: بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسان مورچہ ونگ کے ضلع صدر بانڈی پورہ عبدالرشید خان کے عارضی ملازمین کے خلاف دیے گئے متنازعہ بیان پر بی جے پی نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔بی جے پی کے ریاستی نائب صدر صوفی یوسف نے عبدالرشید خان کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔bjp kisan morcha bandipora president Controversial Statement on daily wagers
صوفی یوسف نے کہا کہ پارٹی کا عبدالرشید خان کے عارضی ملازمین بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ بیان ان کا ذاتی بیان ہوسکتا ہے۔ بی جے پی نے عبدالرشید خان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اس بیان کے تعلق سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کو کہا ہے۔BJP Statement On JK Daily wagers
مزید پڑھیں: Show Cause Notice Issued to Doctor in Rajouri: قابل اعتراض پوسٹر پر ڈاکٹر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری
قابل ذکر ہے کہ عبدالرشید خان بی جے کے کسان مورچہ اکائی کے بانڈی پورہ کے ضلع صدر ہیں۔ واضح رہے عبدالرشید خان نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے جس میں وہ ایل جی انتظامیہ سے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کی مانگ کی تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں عارضی ملازمین کو ان پڑھ قرار دیا تھا اور ان کی تقرری کی بنیاد کو بدعنوانی سے تعبیر کیا تھا۔BJP Statement On JK Daily wagers