ETV Bharat / state

محکمہ جل شکتی کے خلاف شاہ گنڈ سونواری کی خواتین کا احتجاج

مقامی خواتین نے سمبل میں محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہر ایک احتجاج کیا۔ خواتین کا مطالبہ تھا کہ علاقے میں پانی کی شدید قلت سے انہیں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے- اس کے پیش نظر پینے کے صاف پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے-

محکمہ پی ایچ ای کے خلاف شاہ گنڈ سونواری کی خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 6:08 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شاہ گُنڈ علاقے میں لوگوں کو صاف پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے- علاقے میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب خواتین کو لمبی مسافت طے کرکے ندی نالوں سے پانی لانا پرتا ہے-

مقامی خواتین نے آج اس سلسلے میں سمبل میں محکمہ جل شکتی کے دفتر کے باہر ایک احتجاج کیا جس کے دوران ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے- مقامی خواتین کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں پانی کی شدید قلت سے انہیں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے-

محکمہ پی ایچ ای کے خلاف شاہ گنڈ سونواری کی خواتین کا احتجاج

انہوں نے بتایا کہ صاف پانی کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑتا ہے یا تو دور ندی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے-

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف کیس درج

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باخبر کیا تاہم ہمیشہ انہیں نظرانداز کیا گیا- ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں اس سلسلے میں مستقل طور پر پانی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں مستقبل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.