ETV Bharat / state

لاپتہ نوجوان کو پاک رینجرس نے بھارتی حکام کے حوالہ کیا - ضلع بانڈی پورہ

سرحدی علاقہ گریز سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان کو پاکستانی رینجرز نے بھارتی حکام کے حوالہ کر دیا۔

لاپتہ نوجوان کو پاک رینجرس نے بھارتی حکام کے حوالہ کیا

author img

By

Published : Apr 20, 2021, 5:33 PM IST

گزشتہ سات ماہ سے لاپتہ ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ نوجوان کو پاکستانی رینجرز نے بھارتی حکام کے حوالہ کر دیا۔

لاپتہ نوجوان کو پاک رینجرس نے بھارتی حکام کے حوالہ کیا

ذرائع کے مطابق گریز کے تاربل علاقے سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ نوجوان محمد سعید گنائی ولد غلام محمد گنائی گزشتہ برس ماہ ستمبر میں اپنے آبائی علاقے سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔

سات مہینے بعد نوجوان کو آج پاکستانی رینجرز نے کیرن کے ٹیٹوال سیکٹر کے کراسنگ پوائنٹ /کراسنگ پل پر بھارتی فوج کے حوالے کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی آرمی افسران، اسٹیشن ہاوس آفیسر کرناہ اور ڈی او ٹیٹوال بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.