ETV Bharat / state

Protest Against Water Scarcity واٹر سپلائی اسکیم کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاج - صدر کوٹ، بانڈی پورہ احتجاج

صدر کوٹ، بانڈی پورہ میں واٹر سپلائی اسکیم کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest Against Water Scarcity in Bandipora

واٹر سپلائی اسکیم کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 7:03 PM IST

بانڈی پورہ: ضلع بانڈ ی پورہ کے صدر کوٹ علاقے کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ سرینگر بانڈی پورہ روڑ پر احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک متاثر رہی۔ احتجاج کر رہے مرد و زن نے ضلع انتظامیہ خصوصی ڈی سی بانڈی پورہ پر ایک مخصوص علاقے کے باشندوں کو خوش کرنے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کا الزام عائد کیا۔Bandipora Residents Protest Against Water Scarcity

ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ میں پانی کی قلت پر لوگوں کا احتجاج

احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ پانی کی شدید قلت کے پیش نظر انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے ایک واٹر سپلائی اسکیم کو منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے جس سے کثیر آبادی پانی جیسی بنیادی سہولیت سے بدستور محروم رہے گی۔ Acute Water Scarcity in Bandipora Village

انہوں نے کہا کہ علاقے میں شدید پانی کی قلت کے سبب لوگوں کو دود دراز علاقوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اسکے باوجود متعلقہ محکمہ جات عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے حوالہ سے سنجیدہ نہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ متعدد درخواستوں کے باوجود کئی برسوں سے پانی کی بنیادی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی اور اب واٹر سپلائی اسکیم کو دوسرے علاقہ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کی باقاعدہ فراہمی نہیں ہو پا رہی جس کی وجہ سے ان کی روزمرہ زندگی بے حد مشکلات سے گزسر رہی ہے۔

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے بچے اکثر گندا اور کیچڑ سے بھرا پانی پینے سے بیمار ہو جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بار بار کی درخواستیں ہمیشہ سے ہی ردی کی ٹوکری میں ڈالی گئیں اور عوام کو پانی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم گیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری طور لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرض سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.