ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سمبل میں بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج - بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی

بجلی ٹرانسفارمر بار بار خراب ہونے پر ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے کی عوام نے پی ڈی ڈی دفتر میں احتجاج کیا۔

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 5:37 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منگل کو حاجن، سوناواری کے شکرالدین محلہ کی خواتین نے محکمہ بجلی کے سب ڈویژن آفس سمبل میں آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بجلی ٹرانسفارمر بار بار خراب ہونے پر ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے کی عوام نے پی ڈی ڈی دفتر میں احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر مسلسل خراب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ گپ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے مجبور ہیں۔

احتجاج میں شامل خواتین نے سمبل میں متعلقہ دفتر کے اندر احتجاج کرتے ہوئے بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پچھلے کئی ماہ سے بغیر بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ وہ بجلی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں۔

احتجاجیوں کے مطابق انکے علاقے میں کئی سال قبل 63کے مقابلے میں 100کلوواٹ ٹرانسفارمر کی منظوری دی گئی تھی تاہم ہر بار انکے علاقے میں 63کلوواٹ ٹرانسفارمر بھیجا جاتا ہے جو چند گھنٹوں میں ہی خراب ہو جاتا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر سے اس بارے میں رابطہ کیا تو انہوں یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد مذکورہ علاقے میں 100کلوواٹ ٹرانسفارمر نصب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.