ETV Bharat / state

بانڈی پورہ مبینہ چھیڑ چھاڑ معاملہ: تین فوجی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج - jk latest

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے چیوا علاقے میں گذشتہ ہفتے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کے معاملے میں مبینہ طور پر تین فوجی اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔

بانڈی پورہ مبینہ چھیڑ چھاڑ معاملہ: تین فوجی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 5:19 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ 10 فروری کو تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور تینوں فوجی اہلکار بتائے جا رہے ہیں۔ ان کی شناخت صوبیدار ہربچن سنگھ، نائک امت تھوکر اور حوالدار منظور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے سلسلے میں تینوں افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا تھا۔

ایک عہدیدار نے اس خبر کی تصدیق کر کے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس اسٹیشن سمبل میں ایک شکایت درج کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے تعزیرات ہند کے دفعات 341، 363، 511 کے تحت ایف آئی آر نمبر 15/2021 درج کی۔

دریں اثنا سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'بانڈی پورہ کے مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ 3 فوجی اہلکاروں نے 9 سالہ بچی کو اغوا کر کے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ اب اس کے گھر والوں پر ایف آئی آر واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ اس واقعہ کی فوری طور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہئے۔'

ادھر پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں تین گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور ابھی تک ہمیں دباؤ ڈالنے کی اطلاعات کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور مزید تحقیقات کے طور پر کسی پر بھی دباؤ نہیں ڈالا جارہا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.