ETV Bharat / state

بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا - etv bharat

اجر چوک کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص محمد رمضان صوفی ولد عبدالخالق صوفی ساکنہ کلوسا بانڈی پورہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اسپاسمو پروکسیون پلس کے 384 کیپسول اور الپرازولم کی 240 گولیاں برامد کی۔

بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 1:53 PM IST

بانڈی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اجر چوک بانڈی پورہ سے اس کے قبضے سے کالعدم نفسیاتی منشیات برآمد کی۔

مخصوص معلومات کی بنیاد پر، سٹیشن ہاوس افسر، بانڈی پورہ کی سربراہی میں تھانہ بانڈی پورہ کی پولیس پارٹی نے اجر چوک کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص محمد رمضان صوفی ولد عبدل خالق صوفی ساکنہ کلوسا بانڈی پورہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے اسپاسمو پروکسیون پلس کے 384 کیپسول اور الپرازولم کی 240 گولیاں برامد کی۔
اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 35/2021 کو تھانہ بانڈی پورہ میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.