ETV Bharat / state

بانڈی پورہ پولیس کا منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ - ایف آئی آر

شمالی کشمیر کے سمبل، بانڈی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اسکی تحویل سے بھنگ اور برائون شوگر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانڈی پورہ پولیس کا منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 3:16 PM IST

بانڈی پورہ پولیس نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے وانگی پورہ، سمبل علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔

بانڈی پورہ پولیس کا منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سمبل پولیس کی ٹیم نے ایک منشیات فروش کو ونگی پورہ، سمبل سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے منشیات فروش کی شناخت محمد رفیق ولد محمد خالد ساکنہ ننی نارہ، امبل کے طور پر کی ہے۔

سمبل پولیس نے ونگی پورہ، سمبل میں ایک ناکہ قائم کرکے چیکنگ کا عمل شروع کیا جس دوران محمد خالد نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے 04 کلو گرام فکی کے علاوہ 1.5 گرام براؤن شوگر بھی بر آمد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عشم، بانڈی پورہ میں پانی کی قلت، محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

پولیس نے دعویٰ کیا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ایک منشیات فروش ہے اور علاقے کے نوجوانوں کو منشیات بیچ رہا تھا۔ اسی کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 85/2021 سمبل پولیس اسٹیشن میں درج کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.