شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین اور پیپلز کانفرنس سے وابستہ رہنما جہانگیر احمد نے اندرکوٹ سمبل کا دورہ کیا اور اس دوران ورکروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی -
سمبل سوناواری کے اندرکوٹ علاقے میں انہوں نے اس دوران درجنوں ورکروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا- اس کے علاوہ انہوں نے یہاں موجود عوام کے مسئلے مسائل بھی سنیں اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
پارٹی کارکنوں کے ساتھ انہوں نے اس دوران جموں و کشمیر میں مستقبل میں متوقع انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز کانفرنس پارٹی کے رہنما عبدالغنی وکیل نے رفیع آباد کا دورہ کیا
انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ تمام نامکمل کام ایک مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں اعلیٰ حکام کے ساتھ یہ مسئلے اٹھائیں گے اس موقع پر پارٹی کے سینکڑوں کارکن موجود تھے۔