شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں خوشی ویلفیئر فاؤنڈیشن نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ہفتے کو غریب اور حاجتمند کنبوں کے لیے 800فوڈ کِٹس اور ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کٹس ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ رویندر کمار کے حوالے کیے۔
غیر سرکار تنظیم کی چیئرپرسن ایڈوکیٹ مسرت کوثر نے ڈپٹی کمشنر کو فوڈ کٹس اور پی پی ای کٹس سپرد کرنے کے بعد کہا کہ انکی تنظیم آئندہ بھی غریب اور حاجتمند کنبوں میں چاول، تیل، دالیں، مصالحے، وغیرہ تقسیم کرے گی۔
انہوں نے امدادی کاموں میں تنظیم کو سہولت فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں ڈپٹی کمشنر نے انکی کوشوں کی سراہنا کی۔
اس موقعے پر رویندر کمار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضلع میں متعدد افراد مدد کے محتاج ہیں۔ ایسے میں غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر رضاکاروں کی مدد سے غریب اور حاجتمند افراد کو فوڈ کِٹس پہنچانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔