ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نقل مکانی کرنے والے افراد کا سروے شروع

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے قبائلی اشخاص کے سروے کا عمل شروع کیا ہے، جو نقل مکانی کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سروے کا عمل انجام دینے کے لئے بارہ ٹیموں کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

Bandipora: Migration survey begins
بانڈی پورہ: نقل مکانی کرنے والے اشِخاص کا سروے شروع
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 9:51 AM IST

سروے کا عمل انجام دینے کے لئے بارہ ٹیمیں ایسے مقامات کا سروے کریں گی جہاں پر بڑے پیمانے پر اشخاص کی نقل مکانی ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ پینتیس مزید ایسی جگہیں ہیں جہاں یہ عمل نسبتاً کم ہوا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ یہ سروے یا گنتی مکمل ہونے کے بعد ایسے اشخاص کو اسمارٹ کارڈ فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، جو اس طبقے کی تعمیر و ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:'وادی گریز' میں رواں سال سیاحوں کا زبردست رش

اس سے پہلے جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ امتیاز احمد نے سروے کے لئے منتخب کی گئی ٹیمیں جن میں بی ڈی اوز، ریوینیو محکمے کے افسران اور دیگر ملازمین کے ساتھ مشاورتی میٹنگ کی۔ اس عمل کے لئے ٹرائبل افیئرس محکمے نے ہر ممکن تعاون پیش کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.