ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: مقامی افراد کو 9 برس سے فٹ برج کا انتظار - بانڈی پورہ فٹ برج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع شادی پورہ سوناواری علاقے میں 2013 میں اس وقت کی حکومت کی جانب سے فٹ برج کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا تاہم یہ فٹ برج آج تک تعمیر نہیں ہوا۔

بانڈی پورہ: مقامی افراد کو 9 برس سے فٹ برج کا انتظار

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 7:10 PM IST

بانڈی پورہ کے شادی پورہ سوناواری میں 2013 میں ایک فٹ برج کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا لیکن آج تک اس برج کی تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: مقامی افراد کو 9 برس سے فٹ برج کا انتظار

فٹ برج کی عدم تعمیر کی وجہ سے لوگوں کو دریا پار کرنے میں کافی مشکلیں پیش آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ دریا کے دونوں جانب تجارتی سرگرمیوں میں بھی برا اثر پڑا ہے اور دکانداروں کو نقصان ہو رہا ہے۔

بارش کے دوران دریا میں تیز بہاؤ کی وجہ سے لوگوں کے ڈوبنے کا خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔ وہیں، علاقے کے مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے پل کی جلدازجلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دریا پار کرنے میں لوگوں کو آسانی ہوسکے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پل کی تعمیر سے دریا کے دونوں جانب علاقوں کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بانڈی پورہ: عید سے قبل رکی پڑی اجرتیں واگزار کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ جس پل کا سنگ بنیاد 2013 میں اس وقت کی حکومت کی جانب سے رکھا گیا تھا تاہم 8 برس گزرنے کے باوجود ابھی تک پل کی تعمیر کا کام صرف 10 تا 20 فیصد ہی مکمل ہوا ہے۔ یہ کام بھی صرف شروعات میں ہی کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.