ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نہر کی کھدائی کا کام مقامی کسانوں نے خود سے ہی شروع کیا - کھیتوں کی آبپاشی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ سے کئی بار اس معاملے میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تو انہوں نے خود سے ہی کام کرنا شروع کردیا تاکہ کھیتوں کی آبپاشی کے سلسلے میں انہیں کسی بھی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بانڈی پورہ: نہر کی کھدائی کا کام مقامی کسانوں نے خود سے ہی شروع کیا

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 1:55 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں نہر کی کھدائی کا کام مقامی کسانوں نے خود سے ہی شروع کر دیا ہے۔ دراصل انہوں نے انتظامیہ سے متعدد بار نہر کی کھدائی کے لئے مطالبہ کیا لیکن انتظامیہ نے اس کام پر توجہ نہیں دیا، جس کے بعد مقامی کسانوں نے خود سے ہی نہر کی کھدائی شروع کر دی۔

بانڈی پورہ: نہر کی کھدائی کا کام مقامی کسانوں نے خود سے ہی شروع کیا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتظامیہ سے کئی بار اس معاملے میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تو انہوں نے خود سے ہی کام کرنا شروع کردیا تاکہ کھیتوں کی آبپاشی کے سلسلے میں انہیں کسی بھی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس کام کا کوئی ٹھیکیدار کریڈٹ نہ لے لے لہٰذا انہوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ اس حوالے سے کسی ٹھیکیدار کو کوئی معاوضہ فراہم نہ کیا جائے بلکہ اگر ان کے پاس ایسا کوئی منصوبہ ہے تو وہ کسانوں کی مدد کریں۔

وہیں مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کھدائی کا کام شروع کر دیا ہے کیونکہ انہیں خدشہ لاحق تھا کہ اگر اس کام میں تاخیر ہوئی تو کھیتوں کی فصل کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہٰذا انہوں نے مقامی کسانوں کے تعاون سے اس پر از خود کام کرنا شروع کیا تاکہ کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.