ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: تیندوے کے حملے میں کمسن بچہ زخمی - اہل خانہ کی چیخ و پکار

ضلع بانڈی پورہ میں جمعرات کو دیر شام ایک تیندوے کے حملے میں کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

بانڈی پورہ: تیندوے کے حملے میں کمسن زخمی

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 1:03 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ بالا علاقے میں ایک تیندوے نے 4 سالہ کمسن بچے پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ارحان شبیر ولد شبیر احمد نام کے ایک کمسن بچے پر اپنے گھر کے قریب جمعرات کی شام تیندوے نے حملہ کر دیا۔

حملہ کے فوراً بعد اہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور بچے کو تیندوے سے چھڑایا۔

تیندوے کے حملے میں کمسن بچہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوراً حاجن اسپتال پہنچایا گیا۔

مزید پڑھیں: گاندربل: صفاپورہ میں تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف

حاجن اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لئے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر ریفر کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ ایام میں جنگلی جانوروں خصوصا تیندوے کے حملوں میں متعدد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

چند روز قبل وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ززنہ علاقے میں تیندوے نے 3سالہ کمسن بچی پر حملہ کرکے اسے ابدی نیند سلا دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.