ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کرشی وگیان کیندر کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 2:22 PM IST

جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ میں رشی وگیان کیندر بانڈی پورہ کی جانب سے نوجوانوں کے ساتھ انٹرفیس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

کرشی وگیان کیندر بانڈی پورہ کی جانب سے پروگرام کا اہتمام

کرشی وگیان کیندر بانڈی پورہ نے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کا ایک پروگرام منعقد کیا جس میں ضلع بانڈی پورہ کے مختلف دیہاتوں سے 30 لڑکیوں نے حصہ لیا جنہوں نے کرشی وگیان کیندر بانڈی پورہ میں مختلف ہنر مندی کے تربیتی کورس مکمل کئے ہیں۔

نوجوان لڑکیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکاسٹ کشمیر، پروفیسر محمد مخدومی نے کہاکہ دیہی نوجوان فوڈ سیکیورٹی کا مستقبل ہیں لیکن انہیں روزی روٹی کمانے کی کوشش میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناقص اور ناکافی تعلیم پیداواری صلاحیت اور مہارتوں کے حصول کو محدود کرتی ہے جبکہ تعلیم اور معلومات تک ناکافی رسائی کاروباری منصوبوں کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔
پروفیسر جے پی شرما، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر نے اس دوران انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ کے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے تربیت حاصل کرنے والوں میں انٹرپرینیورشپ کی ترقی کو فروغ دینے کی تاکید کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی خواتین تک تعلیم کی رسائی کو بہتر بنانے اور دیہی تعلیم میں زرعی مہارتوں کو شامل کرنے کی ایک اہم ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر طارق سلطان جو کرشی وگیان کیندر سے وابستہ سائنسدان ہیں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ترقی کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے تعلیم کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.