ETV Bharat / state

بانڈی پورہ ہلاکتیں: 'حملہ آوروں کو بخشا نہیں جائے گا' - جتیندر سنگھ رانا

رام مادھو نے کہا وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کی ہلاکت پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ بی جے پی وسیم کے گھر والوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

Bandipora killings: 'killers won't go unpanished'
بانڈی پورہ ہلاکتیں: 'حملہ آوروں کو بخشا نہیں جائے گا'
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 2:14 PM IST

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو اتوار کی صبح سخت حفاظتی انتظامات کے درمیانبانڈی پورہ پہنچے جہاں انہوں نے عسکری حملے میں ہلاک ہوئے وسیم باری کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے پارٹی کی طرف سے وسیم کے کنبہ کو دس لاکھ روپے کی امداد پیش کی۔
مادھو کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ رانا اور قومی نائب صدر بی جے پی اویناش رائے کھنہ بھی موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مادھو نے کہا کہ پارٹی کے تمام رہنما اور کارکن جموں اور کشمیر کے عوام کے ساتھ اس مشکل موڑ پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کی ہلاکت پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ بی جے پی وسیم کے گھر والوں کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔

بانڈی پورہ ہلاکتیں: 'حملہ آوروں کو بخشا نہیں جائے گا'

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: بی جے پی کے سابق ضلع صدر شیخ وسیم باری ہلاک

مادھو نے کہا کہ ہم سیکیورٹی ایجنسیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ حملہ آوروں کا جلد سے جلد سراغ لگایا جائے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
مادھو نے اس موقع پر جموں و کشمیر میں پارٹی کارکنوں کے تحفظ کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں عسکریت پسندوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شیخ وسیم باری، ان کے والد بشیر احمد اور اس کے بھائی عمر سلطان کو ہلاک کردیا۔
پولیس کے مطابق نو جلائی شام 8 بج کر 45 منٹ پر بانڈی پورہ کے مسلم آباد علاقے میں اپنی دکان کے باہر وسیم باری، اس کے والد اور بھائی پر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ان تینوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کی ہلاکت سے متعلق پولیس کا بیان
قابل ذکر ہے کہ مسلم آباد ایک اعلی سیکیورٹی والا علاقہ ہے۔ باری کا گھر، بانڈی پورہ پولیس اسٹیشن اور نیم فوجی دستہ سے کچھ میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.