مقامی لوگوں نے علاقے میں نکاسیِ آب کے لیے مناسب ڈرینیج نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا- مظاہرے میں شامل لوگوں نے میونسپل کمیٹی سمبل سے مطالبہ کیا کہ اندرکوٹ علاقے میں پانی کی نکاسی کے لیے اقدامات کیے جائیں، کیونکہ یہاں کچھ وارڈس میں جمع پانی کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں پر جمع پانی سے بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کے امکانات ہیں اور اس کے علاوہ لوگوں کو اس وجہ سے دیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک تو پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے علاوہ علاقے میں مناسب ڈرینیج سسٹم تیار کیا جائے تاکہ مستقبل میں بھی جب بارشیں ہوں تو پانی سڑکوں پر جمع نہ ہوں-