ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: لاپتہ نوجوان کے گھروالوں کی دردمندانہ اپیل - سرینگر

لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے بتایا کہ 'جب سے آزاد لاپتہ ہوا ہے تب سے انہوں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن ان کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں، دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی رابطہ کیا، لیکن ہمیں اس کا سراغ کہیں نہیں ملا۔'

بانڈی پورہ: لاپتہ نوجوان کے گھروالوں کی دردمندانہ اپیل

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 1:47 PM IST

Updated : Jul 21, 2020, 6:42 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے باغ علاقے میں 19 جون سے اپنے گھر سے لاپتہ ہونے والے 28 سالہ نوجوان کے کنبہ کے افراد نے اس سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔
اس نوجوان کی شناخت آزاد احمد شاہ (28) ولد محمد یوسف شاہ کے طور پر ہوئی ہے، یہ بانڈی پورہ کے علاقہ باغ کا رہائشی ہے۔ وہ 19 جون کو گھر سے نکلا تھا اور تب سے لاپتہ ہے۔

اہل خانہ کے مطابق آزاد نے سرینگر سے کمپیوٹر ایپلی کیشن (ایم سی اے) میں ماسٹرز مکمل کیا ہے اور اس کے بعد وہ بانڈی پورہ کے علاقے اجس میں کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ چلا رہا تھا۔

لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے بتایا کہ 'جب سے آزاد لاپتہ ہوا ہے تب سے انہوں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا لیکن ان کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں، دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی رابطہ کیا، لیکن ہمیں اس کا سراغ کہیں نہیں ملا۔'

بانڈی پورہ: لاپتہ نوجوان کے گھروالوں کی دردمندانہ اپیل

'آزاد کی بہن نے بتایا 'میرا بھائی شام کو کسی کام کے لئے گھر سے نکلا تھا لیکن شام تک واپس نہیں آیا۔'

آزاد کے بھنوئی، طارق احمد شاہ نے بتایا بعدازاں اس کا فون بھی بند آرہا تھا اور اس کے بعد سے وہ گھر نہیں لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے بارے میں کچھ نہیں معلوم کہ وہ کسی عسکریت پسند گروپ میں شامل ہوا ہے یا نہیں لیکن اسے اپنے والدین کی خاطر گھر واپس آنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے اسے ہر جگہ ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن 24 جون کو تھانہ بانڈی پورہ میں گمشدہ اطلاع درج کروانے کے باوجود اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔'گھروالوں نے آزاد سے گھر واپسی کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا ان کی ساری اُمیدیں آزاد سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا 'جب سے وہ گھر سے غائب ہوگیا ہمیں اس کی فکر ہے۔ اس کی والدہ تب سے ہی رو رہی ہے۔'اس کی شادی شدہ بہن سمیت کنبہ کے افراد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے جس میں آزاد کو گھر واپس آنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 21, 2020, 6:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.