صوبہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن کی جانب سے سی ایس آئی آر ایروما مشن کے تحت خوشبودار جڑی بوٹیوں کی پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے یک روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔
پروگرام کا افتتاح اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے کیا۔ رازدانی ہربس اینڈ ہربل پروڈکٹس کے تعاون سے منعقد کئے گئے اس پروگرام میں ماہرین کے علاوہ محکمہ زراعت، باغبانی اور دیگر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر کاشتکاروں نے سائنس دانوں سے بات چیت کی اور دیگر چیزوں کے علاوہ خوشبودار پودوں کی پروسیسنگ، کاشت اور مارکیٹنگ کے حوالے سے مختلف تکنیک سیکھا۔
یہ بھی پڑھیے
محبوبہ مفتی کو جاری کیے گئے سمن پر روک لگانے سے ہائی کورٹ کا انکار
ڈاکٹر شاکر سلطان نے اس تقریب میں شامل تمام مہمانوں، شرکا، میڈیا اہلکاروں اور تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر مزمل احمد نے سی ایس آئی آر۔ آئی آئی آئی ایم مینڈیٹ اور سرگرمیوں کا ایک جائزہ پیش کیا اور خوشبودار پودوں کے شعبے کے تحت ریسرچ اور ترقیاتی سرگرمیوں میں آئی آئی آئی ایم کے کردار پر روشنی ڈالی۔