پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے سمبل نائید کھائی کے پوشواری گاؤں میں ہفتے کی صبح ایک 18 سالہ نوجوان کو اپنے ہی کمرے میں مردہ پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی نوجوان جب ہفتے کی صبح دیر تک نیند سے نہیں اٹھا تو گھر کا کوئی فرد اس کو جگانے کے لیے اس کے کمرے میں گیا لیکن کمرہ اندر سے مقفل تھا۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں کمرے کا تالا توڑا گیا تو دیکھا گیا کہ وہ بستر پر مردہ پڑا تھا۔ متوفی نوجوان کی شناخت ابدال احمد کے بطور ہوئی ہے جو بارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔
دریں پولیس اسٹیشن سمبل کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے۔