سمبل سب ضلع ہیڈکواٹر میں ان عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف اور روزگار کے حوالے سے مختلف نعرے تحریر کئے گئے تھے -
ان کا کہنا تھا کہ نئی تقریروں سے قبل انہیں مستقل کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ برسوں سے بہت ہی کم اور قلیل تنخواہ پر کام کررہے ہیں -
درجنوں عارضی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ 10 سے پندرہ برسوں سے محکمہ میں کام کرتے آرہے ہیں لیکن حکومت کی ان کو مستقل کرنے کی پالیسی میں انہیں ابھی تک شامل نہیں کیا جارہا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ وہ محکمے کے دیگر مستقل ملازمین کی طرح ہی اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے وادی میں مختلف نشیب و فراز کے دوران بھی اپنی ڈیوٹی بحسن خوبی انجام دیتے آئے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے-
انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ انہیں مستقل کیا جائے ورنہ وہ ایک لمبے عرصے کے احتجاج پر اتر آئے گے -
محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کی یونین کے ضلع صدر شوکت راتھر نے ای ٹی وی کو بتایا کہ ''وہ احتجاج کرنے پہ اس لئے مجبور ہوگئے کیونکہ حال ہی میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے 10 ہزار کلاس فورتھ پوسٹس کی تقرری کا اعلان کیا لیکن سالوں سے محکمہ میں پڑھے عارضی ملازمین کو پہلے مستقل کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ سالوں سے بہت ہی قلیل تنخواہ پہ کام کرتے آرہے ہیں۔''