ETV Bharat / state

’کان کنی پر پابندی سے سینکڑوں افراد بیروزگار‘ - خود معدنیات نکالنے پر پابندی

کان کنی پر عائد پابندی کے سبب اس کام سے وابستہ سینکڑوں مزدور اور ڈرائیور بے روزگار ہو گئے ہیں، ڈرائیوروں اور مزدوروں کی جانب سے آئے روز انتظامیہ سے پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

’کان کنی پر پابندی سے سینکڑوں افراد بیروزگار‘

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 5:29 PM IST

’’شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدرکوٹ علاقے میں پتھر کی کان میں کام کرنے پر حکومت کی جانب سے روک لگانے سے سینکڑوں مزدور اور ٹرانسپورٹرز بے روزگار ہو گئے ہیں، انتظامیہ کان کنی پر پابندی ہٹائے یا متاثرین کو متبادل روزگار فراہم کرے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک سماجی کارکن و سابق سرپنچ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

’کان کنی پر پابندی سے سینکڑوں افراد بیروزگار‘

واضح رہے کہ انتظامیہ نے آبی ذخائر سے ریت یا باجری اور دیگر ذخائر سے از خود معدنیات نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کام کے لیے باضابطہ کنٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے پیش نظر آزادانہ طور پر ریت اور باجری اور دیگر معدنیات از خود نکالنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

ضلع بانڈی پورہ کے صدر کوٹ میں پتھر کی کان میں آزادنہ طور کام کرنے پر عائد پابندی کیے جانے سے اس کام سے وابستہ سینکڑوں مزدور اور ڈرائیور بے روزگار ہو گئے ہیں۔ ڈرائیوروں اور مزدوروں کی جانب سے آئے روز انتظامیہ سے پابندی ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سماجی کارکن عبد السلام نے کان کنی پر عائد پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔ بانڈی پورہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صدرکوٹ بالا علاقے میں پتھر کی کان میں کام کرنے والے غریب مزدور اور ٹرانسپورٹرز اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے اس کام سے وابستہ مزدور اور ٹرانسپورٹرس بے روزگار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر ڈرائیوروں نے سودی قرضہ پر گاڑیاں خریدیں ہیں جس کی قسط ادا کرنے سے وہ قاصر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے کان کنی پر عائد پابندی کو ہٹائے جانے یا متاثرہ افراد کو متبادل روزگار فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.