ETV Bharat / state

بانڈی پورہ کے حاجن میں سیلابی صورتحال - کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بنگر محلہ حاجن میں اندرونی سڑکوں پر جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ کے حاجن میں سیلابی صورتحال
بانڈی پورہ کے حاجن میں سیلابی صورتحال
author img

By

Published : Apr 16, 2021, 4:59 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق یہاں اندرونی سڑکوں کی حالت کافی زیادہ خراب ہے۔ کچھ سڑکیں ابھی بھی زیر آب ہیں اور کچھ پر کیچڑ جمع ہے۔ اس کی وجہ روزانہ کی بنیاد پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بانڈی پورہ کے حاجن میں سیلابی صورتحال

مقامی لوگوں کے مطابق حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب ہیں اوراس وجہ سے آمد و رفت میں لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا ہڑ رہا ہے- سڑک کے علاوہ یہاں مقیم کچھ گھروں کے صحن بھی پانی سے بھرے پڑے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں نکاسی آب کے لیے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں-

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سڑک کی تعمیر تو بار بار کی جاتی ہیں لیکن مناسب ڈرینینمج سسٹم کا نا ہونا اصل مشکل ہے جس کا سد باب کیا جانا چاہیے کیونکہ جب بھی بارشیں ہوتی ہیں یہاں کافی مقدار میں پانی جمع ہوجاتا ہے نتیجتاً لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے-

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں ڈرینیج کا مناسب انتظام کیا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں انہیں ایسے مشکلات سے دوچار نہیں ہونا پڑے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.